اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر اہم بیان سامنے آگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ دریا سے لے کر سمندر تک فلسطینی ریاست کے قیام کو تسلیم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح موسیٰ کی والدہ سے کیے گئے قدرت کے دو وعدے پورے ہوئے اسی طرح امریکا، برطانیہ، اسرائیل اور نیٹو جیسے بڑے گروپ کے خلاف چھوٹے گروپ فلسطین کی فتح کا قدرت کا وعدہ بھی ضرور پورا ہوگا۔

- Advertisement -

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن کا خیال ہے کہ ایک فلسطینی ریاست کو مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا جانا چاہیے، نہ کہ یکطرفہ تسلیم کر کے۔

سعودی وزیر خارجہ ایرانی صدر کی تدفین میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ صدر دو ریاستی حل کے پرزور حامی ہیں اور اپنے پورے کیریئر میں رہے ہیں ان کا خیال ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے نہ کہ یکطرفہ تسلیم کے ذریعے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں