اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

رؤف حسن پر حملہ ، چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا ہے کہ رؤف حسن پر حملے کے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے، رؤف حسن پر حملےکےواقعے پر بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ رؤف پر حملہ تحریک انصاف کےلیڈرزپرحملہ ہے، حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے،حملے کا ہم کسی پر الزام نہیں لگارہے ، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیاگیا ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ حملے کے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کی جائے، دہشت گردی کے کیس کو جوائنٹ انویسٹی ٹیم تحقیقات کرتی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ترجمان پی ٹی آئی نے پہلے کسی حملے کے خدشے کا اظہارنہیں کیاتھا، مطالبہ کرتے ہیں حملے کے حوالےسے کمیشن بنایا جائے، ہم کسی پر الزام نہیں لگارہے بلکہ تحقیقات کا مطالبہ کررہےہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ 9مئی واقعات کےبعدہمارے کارکنان اوررہنماؤں نے سختیاں برداشت کیں،  یہ والا معاملہ پھر دہرایاگیا تو اس پر شدید پرامن احتجاج ہوگا، نہیں چاہتے ملک میں کسی قسم کا انتشار ہو، لیکن جوزیادتی ہوئی اس کا ازالہ ہوناچاہیے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ترجمان پی ٹی آئی  پر حملہ کیوں کیاگیا اس کی تفتیش ہونی چاہیے، حملے کے بعد پولیس نے تعاون کیاتھا اور ہمارے بیانات ریکارڈ کیےگئے۔

انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میں سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا، ا30تاریخ کو سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہتا ہوں، انتظامات کیے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں