پیر, جون 17, 2024
اشتہار

پوسٹ مارٹم کیلیے رکھی لاش کے ساتھ چوہوں نے کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر اعظم گڑھ میں اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلیے رکھی لاش کو چوہوں نے نوچ کر بُری طرح سے متاثر کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل چیوارا گاؤں کے قریب رکشہ الٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوا تھا جس کی لاش پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال بھیجی تھی۔

متوفی کی شناخت 65 سالہ رام مورت چوہان کے نام سے ہوئی تھی۔

- Advertisement -

پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ آخری رسومات کی ادائیگی کیلیے لاش لینے اسپتال پہنچے جہاں مردہ خانے میں انہوں نے دیکھا کہ رام مورت چوہان کی آنکھیں اور ایک ہاتھ کا انگوٹھا چوہے کھا چکے ہیں جبکہ جسم کے دیگر حصوں کو بھی نوچا ہے۔

لواحقین نے متوفی کے بھتیجے پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب انتظامیہ نے بھی اسپتال میں چوہوں کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں سی ایم او کو خط ارسال کر دیا گیا۔

گزشتہ سال ریاست تلنگانہ میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی لاش کو چوہوں نے اپنی خوراک بنا لیا تھا۔

لاش 38 سالہ لاری ڈرائیور راوی کی تھی جو نشے کا عادی تھا۔ اس نے چند روز قبل پھانسی کے پھنڈے سے لٹک کر خودکشی کی تھی۔ پولیس نے راوی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا تھا۔

جب راوی کے اہل خانہ آخری رسومات کیلیے لاش لینے پہنچے تو دیکھا کہ مردہ خانے میں موجود چوہوں نے لاش کو بُری طرح متاثر کیا۔ چوہوں نے راوی کے چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں سے گوشت نوچا، یہاں تک کہ وہ سر کا حصہ بھی کھا گئے تھے۔

راوی کے اہل خانہ نے سرکاری اسپتال میں دھرنا بھی دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں انتظامات انتہائی ناقص ہیں جبکہ عملہ بھی لاپرواہ ہے، اسپتال میں جگہ جگہ چوہوں کا راج ہے۔

دوسری جانب یادادری بھونگیر گورنمنٹ اسپتال کی انتظامیہ نے راوی کے اہل خانہ کے دعوؤں کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اسپتال میں ایک بھی چوہا نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں