اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

تہران میں ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، ہزاروں افراد کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ہیلی کاپٹر حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر حکام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں کی جائے گی۔

- Advertisement -

اس سے قبل ایران کے شہر قم اور تبریز میں بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر ایران میں سوگ کی فضا برقرار ہے، جبکہ ایران میں قومی سانحے پرپانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایرانی صدر کی شہادت پر لبنان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ ایران میں باقاعدہ صدارتی انتخاب 28 جون کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں