بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

مہوش حیات کی ”مس مارول“ میں پہلی جھلک وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کی ”مس مارول“ میں کردار کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مہوش حیات نے ”مس مارول“ سے ہالی وڈ ڈیبیو کرلیا۔ ڈزنی پلس پر گزشتہ روز نشر کی جانے والی اس سیریز کی تیسری قسط میں مہوش حیات کی انٹری ہوئی ہے۔

وہ کمالہ خان جو کہ سیریز کا مرکزی کردار ہیں، کی دادی عائشہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

- Advertisement -

کچھ روز قبل انسٹاگرام پر مہوش حیات نے ”مس مارول“ کے پریمیئر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سیریز کا حصہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

مہوش حیات نے سیریز کے پریمیئر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ”مس مارول“ کی تعریب کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پہلی بار ہالی وڈ میں پاکستانی کرداروں اور لہجے کو درست اور مثبت انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے سیریز میں پاکستانی کرداروں کی درست نمائندگی پر بھی ٹیم کی تعریفیں کی تھی۔

”مس مارول“ ہالی وڈ کی وہ پہلی سیریز ہے جس میں پاکستانی کرداروں کو مثبت روپ میں دکھایا جا رہا ہے۔ سیریز میں کی کہانی ”کمالہ خان“ نامی پاکستانی نژاد نیوجرسی کی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ منفرد صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی سیریز کی کہانی نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلم لڑکی کے گرد گھومے گی۔

سیریز میں کمالہ خان کا کردار پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ایمان ویلانی نے ادا کیا ہے۔ ویب سیریز میں دیگر پاکستانی اداکار نمرہ بچہ، مہوش حیات، فواد خان اور ثمینہ احمد بھی شامل ہیں۔

”مس مارول“ کے پہلے سیزن میں 6 قسطیں ہیں اور اس کی پہلی قسط 8 جون کو ریلیز ہوئی۔ سیریز میں کوک اسٹوڈیو کا گانا ”پیچھے ہٹ“ شامل کیے جانے کی تصدیق کی گئی تھی تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ پہلی قسط میں 15 گانوں کو شامل کیا ہے جن میں تین پاکستانی گانے بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں