جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

پاکستان میں ‘بھارتی خفیہ ایجنسی را’ کا نیٹ ورک بے نقاب، سابق بھارتی ایجنٹ کے تہلکہ خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق بھارتی ایجنٹ نے پاکستان میں خفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک بےنقاب کر دیا اور انکشاف کیا را نے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کیلئے بھیجا تھا،را اب بھی پاکستان میں سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کا پاکستان میں نیٹ ورک سابق ایجنٹ نے بےنقاب کر دیا، بھارتی چینل پر را کے ایک ایجنٹ ڈینیئل نے انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ میں نے پاکستان میں را کی طرف سےجاسوسی کی اورپکڑا گیا۔

ڈینیئل نے انکشاف کیا کہ را نے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کیلئے بھیجا تھا، جاسوسی کیلئے لوگ صرف بھارت بھیجتاہے پاکستان ایسانہیں کرتا۔

- Advertisement -

راایجنٹ نے بتایا کہ بھارت کیلئےجاسوسی پرپاکستان میں 4 سال قید کاٹی، پاکستان کی قیدمیں بھارتی باشندہ راجو بھی ’را‘ کا ایجنٹ ہے۔

ڈینیئل کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر بھارتی حکومت نے 15 ہزار دے کر فارغ کردیا ، را اب بھی پاکستان میں سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں