اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی سے اتحاد ہوگا یا نہیں ہوگا، جے یو آئی رہنما کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

چمن : جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ جے یوآئی اوردیگراپوزیشن جماعتوں کا موقف ایک ہی ہے تاہم اتحاد ہوگا یا نہیں ہوگایہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی وفد 3بار مولانا کے پاس آچکاہے، اصولی طور پر سیاست مفاہمت اور گفت شنید کا نام ہے۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ جے یوآئی اوردیگراپوزیشن جماعتوں کا موقف ایک ہی ہے ، اپوزیشن سے اتحاد ہوگا یا نہیں ہوگایہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

- Advertisement -

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ یکم جون کوجنوبی پنجاب مظفر گڑھ میں عوامی اسمبلی لگےگی، جےیوآئی اورپی ٹی آئی کےدرمیان ایک لمبی لڑائی گزر چکی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے لیے ٹی او آر کی ضرورت ہے ، بانی پی ٹی آئی کےخلاف جتنےکیسزبنےجےیوآئی ان میں فریق نہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بے انصافی نہیں ہونی چاہیے، ان کےحوالے سےعدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اعتراض نہیں ہوگا۔

حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ یہ جمہوری پارلیمنٹ نہیں،عوامی مینڈیٹ کےحامل لوگ باہربیٹھےہیں، حکومت نہیں چل سکتی اور نہ ہی چلنے دیں گے۔

جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ معیشت اورسیاست دونوں عالمی اسٹیبلشمنٹ کےدباؤمیں ہیں، امریکی دباؤکےباعث پاک ایران گیس منصوبہ تعطل کاشکارہے، ایران کے ساتھ انڈیا معاہدےکر رہا ہے توپاکستان کیوں نہیں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں