ہفتہ, جون 15, 2024
اشتہار

بھارتی آرمی چیف کے مکروہ عزائم، کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے اپنے مکروہ عزائم ظاہر کر دیے، نہتے کشمیریوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کی دھمکی دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کا قتل عام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں روز خون کی ہولی کھیل رہی ہے لیکن پھر بھی بربریت اور درندگی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہا ہے، طاقت کے بل پر کشمیریوں کو دبانے کے گھمنڈ میں مبتلا بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھنے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا کہنا ہے کہ کشمیر میں قتل عام جاری رہے گا، چاہے جتنے بھی کشمیری قتل ہوں ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے، قتل رکوانا ہے تو آزادی کی جدوجہد ترک کردو ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہو۔

- Advertisement -

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 14 کشمیری شہید

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو شہید کررہی ہیں، گزشتہ چند روز کے دوران یونیورسٹی کے پروفیسر سمیت دس سے زائد کشمیری بھارتی بربریت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں