اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

سفاک باپ نے نوزائیدہ بیٹی کو تالاب میں پھینک کر قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

جامشورو: سندھ کے شہر جامشورو میں سفاک باپ نے 25 دن کی بیٹی کو تالاب میں پھینک کر قتل کریا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جامشورو کے گوٹھ مہندا پالاری میں شوہر نے بیوی پر ناجائز بچی پیدا کرنے کا الزام لگا کر نوزائیدہ بچی کو تالاب میں پھینک کر قتل کردیا۔

پولیس نے خاتون کی مدعیت میں شوہر کے خلاف بچی کے قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جوڑے کی اس سے پہلے بھی ایک تین سال کی بیٹی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں باپ کے مبینہ تشدد سے 3 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ محمد یعقوب نامی شخص  نے بیٹی کو شرارت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا بتانا تھا کہ قتل کے بعد ملزم خاموشی سے بچی کو دفنانے لگا تھا تاہم محلہ داروں کی اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں