اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

اداکارہ جویریہ سعود کے بچوں نے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی جویریہ اور سعود کے دونوں بچوں نے اسرائیل کی حامی کمپنی کی طرف سے ملنے والی بڑی پیشکش ٹھکرا کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے دونوں بچوں کی تصویر کے ساتھ ایک نوٹ شیئر کیا ے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے جنت اور ابراہیم کو کوک کے اشتہار میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ میرے دونوں بچوں نے اسرائیل کی حامی کمپنی کے ساتھ اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا، اس اشتہار کے شوٹ کی منصوبہ بندی ترکیہ میں ہونے والی ہے اور میرے بچوں نے ہمیں بھی اس شوٹ کی منصوبہ بندی میں شرکت کرنے اور اس کا حصہ نہ بننے پر قائل کیا۔

جویریہ سعود نے بتایا کہ میرے بچے اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرکے اپنے اخلاق سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے، اس وجہ سے اُنہوں نے کوک کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

اداکارہ نے کہا کہ جنت اور ابراہیم نے ہمیں بتایا کہ اگر ہم فلسطین کے لیے کچھ اور نہیں کر سکتے تو کم از کم اسرائیل کے حامیوں کا بائیکاٹ کرکے اپنا چھوٹا سا کردار تو ادا کر ہی سکتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے بچوں کی بات سُن کر قرآن پاک کی سورۃ الفیل  کا ترجمہ یاد آگیا، اللہ سب کو ایسی ایماندار اور اصول پسند اولاد سے نوازے، آمین۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں