منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

چلتے جھولے میں لاک کھول کر کھڑے ہونے کا بھیانک انجام، دل دہلا دینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے کلفٹن پارک میں جھولے سے گر کر 17 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، واقعے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن پارک کراچی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، ایک نوجوان تیز رفتار جھولے سے اچھل کر باہر جا گرا اور جاں بحق ہو گیا۔

کلفٹن پارک انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ حادثہ نوجوان کی غفلت کے باعث پیش آیا، متوفی نوجوان چلتے جھولے میں لاک کھول کر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت ولی اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر سترہ برس تھی، نوجوان کوئٹہ سے کراچی پہنچا تھا اور اپنے دوستوں کے ساتھ پکنک منانے کے لیے کلفٹن پارک آیا ہوا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیز رفتار جھولے میں نوجوان کو ہاتھ اوپر اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے، تیز رفتار جھولے کے پانچویں چکر میں نوجوان جھولے سے اُچھل کر باہر گر گیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان جھولے سے گر کر کر زخمی ہوا، جس کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد پارک انتظامیہ نے جھولے کو بند کر دیا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں