پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

نئے سعودی پاسپورٹ کیلئے حرمین شریفین کی تصویر کا انتخاب

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے نئے پاسپورٹ کیلئے حرمین شریفین کی تصویر کا انتخاب کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حکومت نے پاسپورٹ میں تصاویر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کیلئے ظافر الشھری اور عماد الحسینی نے مملکت کے مختلف تاریخی مقامات کی خوبصورت اور دلچسپ تصاویر بنائی تھیں، جن میں سے کچھ کا انتخاب سعودی پاسپورٹ کے لیے کیا گیا ہے۔

فوٹو گرافر ظافر الشھری ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہیں متعلقہ ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میری تصاویر سعودی پاسپورٹ کے لیے منتخب کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میری لی ہوئی تصاویر سعودی عرب کے نئے پاسپورٹ میں شامل ہوں گی۔

- Advertisement -

ظافر الشھری نے کہا کہ وزارت خزانہ کے متعلقہ ادارے نے انہیں شکریہ کا خط بھی لکھا ہے۔

وزارت خزانہ نے عماد الحسینی کو بھی شکریہ کا خط لکھا ہے۔ عمادالحسینی نے تصاویر منتخب ہونے پر کہا کہ یہ میرے لیے بڑا اعزاز ہے، کسی بھی فوٹو گرافر کے لیے اس سے بڑی بات کیا ہوگی کہ اس کی تخلیق قومی دستاویز کا حصہ بن جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں