پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

مدیحہ امام نے شوہر کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے شوہر موجی بسر کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردی ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں مدیحہ امام اور ان کے شوہر موجی بسر کو ترکی کے مشہور قصاب اور شیف، نصرت گوکی عرف سالٹ بی کے وال آرٹ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ مدیحہ امام نے فنگر ہارٹ ایموجی کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ بے حد خوش نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Madiha Imam (@madihaimam)

اداکارہ کے ہزاروں مداحوں نے تبصروں میں نئے جوڑے کے لیے پسندیدگی اور شادی کی کہانی شیئر کرنے کی خواہشات کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا۔

مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر کون ہیں؟

دوسری جانب مدیحہ امام کے اس پوسٹ پر ان کے شوہر موجی بسر نے کمنٹس میں کہا کہ ’ مائی ڈیٹ فار ایور‘ ساتھ بھی کچھ ایموجیز بھی ایڈ کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Madiha Imam (@madihaimam)

واضح رہے کہ مئی کے پہلے ہفتے اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس میں انہیں سرخ رنگ کے عروسی لباس جب کہ ان کے شوہر کو وائٹ سوٹ میں دیکھا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں