پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ملائکہ اروڑا اور جوہی چاولہ کا شاہ رخ خان کیلیے پیغام وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کیلیے نامور اداکاراؤں ملائکہ اروڑا اور جوہی چاولہ کی جانب سے دیا گیا پیغام وائرل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کو حال ہی میں ہیٹ اسٹروک کا شکار ہونے کے بعد احمدآباد کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں وہ مختصر عرصے کیلیے زیرِ علاج رہے۔

شاہ رخ خان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سپورٹ کرنے کیلیے نریندر مودی اسٹیڈیم گئے تھے جہاں وہ ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے۔

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو میں ملائکہ اروڑا نے شاہ رخ خان کیلیے پیغام میں کہا کہ اسی لیے میں اکثر کہتی ہوں کہ اپنے ماحول کی حفاظت کریں کیونکہ یہی وہ طریقہ ہے جس سے ماحول بھی آپ سے محبت کرے گا۔

ملائکہ اروڑا نے مزید کہا کہ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ آپ ماحول کو محفوظ رکھنے کیلیے بہت کچھ نہیں کر سکتے۔

ادھر، جوہی چاولہ نے سُپر اسٹار کیلیے اپنے پیغام میں کہا کہ شاہ رخ خان کی طبیعت گزشتہ رات ٹھیک نہیں تھی، لوگوں نے ان کی عیادت کی اور اب وہ کافی بہتر ہیں۔

جوہی چاولہ نے کہا کہ وہ بہت جلد مکمل صحت یاب ہو کر فائنل میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔ خیال رہے کہ ملائکہ اروڑا نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’دل سے‘ اور چوہی چاولہ نے فلم ’ڈر‘ میں کام کیا تھا۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری پیغام میں سُپر اسٹار کی منیجر پوجا ددلانی نے بتایا تھا کہ مسٹر خان کے تمام مداحوں اور ان کے چاہنے والوں کیلیے پیغام ہے کہ وہ خیریت سے ہیں، آپ سب کے پیار، دعاؤں اور فکرمندی کیلیے بہت شکریہ۔

ساتھ ہی پوجا نے اپنی اسٹوری میں ہاتھ جوڑنے والی ایموجی بھی استعمال کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں