لاہور: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی آج وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گی، ملاقات میں ملالہ یوسفزئی کے والد ، شوہر عصرملک ودیگر بھی موجود ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ملاقات کریں گی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،تعلیم کےفروغ کے اقدامات پربات چیت ہوگی۔
ملاقات میں ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی، شوہر عصر ملک، ملالہ فنڈ کے کنٹری ہیڈ جاوید احمد، ماریہ قنطینہ اور آپریشن لیڈ ندا سلطان بھی موجود ہوں گے۔
اس کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے۔
یاد رہے گذشتہ روز نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی چار روزہ دورہ پر لاہور پہنچیں تھیں ، دورے کے دوران ملالہ یوسف زئی پاکستان میں مختلف سیمینارز میں شرکت کریں گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی 16 دسمبر کو واپس جائیں گی۔