پیر, جون 17, 2024
اشتہار

بچے کی جنس معلوم کرنے کیلیے درندہ صفت شوہر نے حاملہ بیوی کا پیٹ کاٹ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں بچے کی جنس معلوم کرنے کیلیے حاملہ بیوی کا پیٹ کاٹنے والے درندہ صفت شوہر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفاک ملزم کی شناخت پنا لال کے نام سے ہوئی جس نے ستمبر 2020 میں حاملہ بیوی انیتا کا تیز دھار آلے سے پیٹ کاٹ دیا تھا۔

جوڑے کی شادی 22 سال قبل ہوئی تھی اور ان کی پانچ بیٹیاں ہیں تاہم دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا کیونکہ پنا لال کو بیٹے کی خواہش تھی۔

- Advertisement -

انیتا کے اہل خانہ میاں بیوی میں تنازع سے بخوبی واقف تھے اور اکثر داماد کو سمجھانے کی کوشش کرتے تھے لیکن وہ سامنے سے انیتا کو طلاق دینے کی دھمکی دیتا تھا۔

ایک دن جوڑے میں جھگڑا ہوا تو پنا لال نے انیتا کو اس کا پیٹ کاٹ کر بچے کی جنس معلوم کرنے کی دھمکی دی جس پر خاتون نے مزاحمت کی۔ جب وہ جان بچا کر بھاگنے لگی تو ملزم نے تیز دھار آلے سے اس کے پیٹ پر حملہ کیا۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اُس وقت میں 8 ماہ کی حاملہ تھی، شوہر کا حملہ اس قدر زوردار تھا کہ آنتیں پیٹ سے لٹک گئیں، میں بھاگتی ہوئی گھر سے نکلی تو بھائی نے دیکھا اور مجھے اسپتال لے گیا۔

پنا لال کے حملے میں انیتا کی جان بچ گئی لیکن اس کا بچہ نہ بچ سکا۔

پنا لال نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ انیتا نے اپنے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع ہونے کی وجہ سے میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے کیلیے خود کو زخمی کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں