جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

کیا آپ نے کبھی یہ عجیب الخلقت پرندہ دیکھا ہے؟ حیران کُن ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں موجود عجیب الخلقت پرندے نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری ایک پرندہ دکھا تے ہوئے کہہ رہا ہے ’اس نے عجیب و غریب شکل کا یہ پرندہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

عجیب الخلقت پرندے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف سوالات کئے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

ایک صارف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں یہ پرندہ نہیں ہوتا۔ یہاں السبد نامی جو پرندہ پایا جاتا ہے۔ اس کا رنگ چمکیلا ہوتا ہے اور وہ رات کا نایاب پرندہ ہے۔

ایک اور صارف نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرندہ ’السبد‘ کہلاتا ہے۔ اس کا لقب ’ملھی الرعیان‘ ہے۔ یہ پرندہ خود کو بیمار یا زخمی ظاہر کرتا ہے۔ اسے دیکھ کر یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ اڑ نہیں سکتا۔

ایکس اکاؤنٹ پر جنگلی حیاتیات کے قومی مرکز کا اس پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ السبد نسل کے پرندوں میں سے ایک ہے جسے مقامی لوگ ’ملھی الرعیان‘ کے نام سے جانتے ہیں۔

اس قسم کے پرندے سعودی عرب میں نقل مکانی کرکے پہنچتے ہیں، اس کی بعض نسلیں مملکت کے جنوب مغرب کے پہاڑی علاقوں میں موجود ہیں

واضح رہے کہ السبد کے نام سے منسوب یہ پرندہ دنیا بھر میں پایا جاتا ہے، اس کے پر لمبے اورسنہرے رنگ کے ہوتے ہیں،اس نسل کے بیشتر پرندوں کے پنجے چھوٹے ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں