کراچی : مزار قائد سے متصل جناح گراونڈ سے تشدد زدہ لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا ، ایسٹ پولیس نے قتل میں ملوث سگے باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ سے بوری بند لاش ملنے کے معاملے پر ہوشربا انکشاف سامنے آگیا۔
ایسٹ پولیس نے وحشیانہ قتل میں ملوث مقتول کے باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔
- Advertisement -
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ مقتول فیصل کو باپ یعقوب مسیح نے قتل کیا، گرفتارملزم کے مطابق وہ بیٹے کی حرکتوں سے پریشان تھا۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم کا بیٹا چوری اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا، مقتول نہ صرف خود نشہ کرتا بلکہ بہن کو بھی عادی بنادیاتھا۔
ملزم کے مطابق اس نے طیش میں آکرتشددکے بعدبیٹےکوقتل کیا اور لاش بوری میں بند کرکے گراؤنڈ میں پھینک دی۔