اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ایک نائب قاصد کو تاوان کے لیے اغوا کرنے والا شخص مغوی کے والد اور شہریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحصیل اسپتال کے نائب قاصد طلحہ کو تاوان کے لیے دن دہاڑے اغوا کرنے والا شخص جھارا شہریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جھارا منشیات کا کام کرتا ہے اور متعدد بار جیل جا چکا ہے، ملزم نے نائب قاصد ڈسٹرکٹ اسپتال طلحہ کو دن میں اغوا کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے طلحہ کے ماں باپ کو ایس ایچ او بن کر فون کیا اور 10 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا، طلحہ کے والد نے ایک لاکھ روپے دیے، مگر ملزم نے طلحہ کو نہیں چھوڑا۔
خاتون کا قاتل 12 سال بعد دبئی سے واپسی پر ایئرپورٹ پر گرفتار
والد نے شہریوں کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد طلحہ کو ملزم کے گھر سے برآمد کر لیا۔