بدھ, جون 19, 2024
اشتہار

پاک نیوی کے تحت 50سے زائد ممالک کی بحری مشق کا انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آٹھویں کثیرالقومی بحری مشق امن جمعہ سے کراچی میں منعقد ہوگی، جس میں دنیا کے 50 سے زائد ممالک کی بحری افواج شرکت کریں گی۔

اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امن مشق کا انعقاد 10 سے14فروری تک کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں پی این ایس جوہر میں میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ پاک بحریہ2007 سے امن مشقوں کا انعقاد کررہی ہے، کثیرالجہتی بحری خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی انتہائی اہم ہے۔

- Advertisement -

کثیرالقومی بحری مشق امن

ان کا کہنا تھا کہ بحثیت ایک ذمہ دار بحری ملک پاکستان کے لیے سمندروں کا دفاع اور تحفظ ناگزیر ہے، ہمارے مفادات تین بنیادی عوامل پرمشتمل ہیں جن میں تجارت کے لیے سمندروں پر غیر معمولی انحصار، سی پیک منصوبے کی آپریشنلائزیشن اورعالمی توانائی کی ترسیل میں پاکستان کا اسٹریٹجک کردار شامل ہے۔

اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ ان تمام عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے بحری استحکام ایک اہم قومی مفاد کی حیثیت کا حامل ہے۔ پاکستان نہ صرف اپنی بلکہ دیگر تمام ممالک کی بحری سیکیورٹی کی اہمیت کو سمجھتا ہے جن کی ترقی و خوشحالی بحری امور سے جڑی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں