منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل قومی ٹیم کے اہم بیٹر انجری کا شکار ہوگئے۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ فیلڈنگ پریکٹس کے دوران حارث سہیل لیگ اسپنر شاداب خان سے ٹکرا گئے تھے۔

حارث سہیل کو کندھے میں انجری ہوئی ہے، قومی بیٹر کو ابتدائی اسکین کیلئے مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا۔

- Advertisement -

حارث سہیل کی پہلے ون ڈے میں شرکت کا فیصلہ مزید اسکین کے بعد ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔ ون ڈے اسکواڈ کیلئے پاکستان ٹیم میں 6 اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی کے درمیان پانچ ون ڈے میچزکی سیریز کے ابتدائی دو میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں