منگل, جون 18, 2024
اشتہار

نئے پاکستان میں نواز شریف جیل میں ہوں گے: پرویز خٹک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں نواز شریف جیل میں ہوں گے، وہ ہمیشہ بے ساکھیوں کے سہارے حکومت میں آئے.

ان خیالات کا اظہار پرویز خٹک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سہاروں کے بغیر کبھی اقتدار میں‌ نہیں‌ آسکتے.

انھوں نے اپنے روایتی حریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار بے ساکھیاں نہیں ہیں، تو نوازشریف شورکررہے ہیں، کیس کی صورتحال کے مطابق نوازشریف کا راستہ جیل نظر آرہا ہے.

- Advertisement -

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارے نئے پاکستان میں وہ جیل میں‌ ہوں‌ گے، نوازشریف ساری زندگی اوپر سے آرڈر لیتے رہے اور آج ہم پر تنقید کر رہے ہیں.

یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بیان دیا تھا کہ انھیں‌ پرویز خٹک نے فون پر بتایا کہ سینیٹ انتخابات میں صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کا اوپر سے آرڈر ہے، بعد میں پرویز خٹک نے وضاحت کی کہ اُن کا اشارہ عمران خان کی طرف تھا، سوائے پی ٹی آئی چیئرمین کے اُنھیں کوئی حکم نہیں دے سکتا.

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سراج الحق نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی ہے، وضاحت کے بعد سراج الحق کو معذرت کی ضرورت نہیں ہے، یہ معاملہ ختم ہوگیا.


عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لئے کارکنان کو جدوجہد کرنا پڑے گی: پرویز خٹک


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں