پیر, جون 17, 2024
اشتہار

پی آئی اے نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو اچھی خبر سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے تربت اور شارجہ کے لئے دوطرفہ پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، مذکورہ پروازوں کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق تربت سے شارجہ کے لئے دوطرفہ  پروازیں آئندہ ماہ 6فروری سے شروع کی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ایک ہفتے میں دو پروازیں آپریٹ ہوں گی، پروازیں شروع ہونے سے تربت کے شہریوں کو سفری سہولت میسر ہوگی، اس کے علاوہ پی آئی اے شارجہ کے لئے اے ٹی آر طیارے آپریٹ کرے گی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان پروازوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

پی آئی اے نے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان فلائٹس میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں شہروں کے درمیان ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے پروازوں کا یک طرفہ کرایہ 8 ہزار 732 روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ اضافی پروازوں کا آغاز 30 جنوری سے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : کراچی اور کوئٹہ کے درمیان پروازیں، پی آئی اے کا اہم اعلان

واضح رہے کہ سال 2020 قومی ایئر لائن کے لیے بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آیا، عالمی وبا کو وِڈ 19 کے با وجود پی آئی اے نے اصلاحاتی عمل کے ساتھ ترقی کا سفر جاری رکھا، قومی ایئر لائن نے سال 2020 کی تیسری شش ماہی میں ایک عرصے بعد ساڑھے 3 ارب روپے کا منافع حاصل کیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں