اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

حماد اظہر کو گرفتار کرنے پولیس پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حماد اظہر کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حماد اظہر کو گرفتار کرنے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچی لیکن وہ پہلے ہی پشاور کے لیے روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ اسٹاف سے پوچھ گچھ کی۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے وفد کی موجودگی میں پولیس پی ٹی آئی کے دفتر پہنچی اور تمام کمروں کی تلاشی لی۔

ذرائع کے مطابق 5 رکنی اقوام متحدہ کا وفد پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے لیے سیکریٹریٹ میں موجود تھا۔

اس سے قبل حماد اظہر کی تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ آمد ہوئی تھی اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور جاکر قبل از گرفتاری ضمانت لے کر عدالت میں پیش ہوں گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ مراد سعید جلد منظر عام پر آئیں گے؟َ حماد اظہر نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرا مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا باقی روپوش لوگ بھی باہر آئیں گے؟ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تمام روپوش رہنما باہر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظلم اور جبر کے سامنے نہیں جھکیں گے، رؤف حسن پر حملے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا، مفروری کے دوران بھی مجھے دھمکیاں ملی تھیں، پاکستان کو اس نوبت پر لے آئے ہیں کہ اب حملے ہورہے ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہا گیا کہ اگر میں پکڑا گیا تو مجھ پر تشدد ہوگا، میں ہر چیز کے لیے تیار ہوں۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں