لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، یقین ہے پی ٹی آئی کا مشکل وقت ختم ہونے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن احترام کی بنیادپر ایک دوسرےکےحق کو تسلیم کیا جائے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ محمد علی درانی سےملاقات ہوئی ،انہوں نےجوکہاوہ ہماری پارٹی کا بیانیہ ہے، محمد علی درانی کی کاوش اچھی ہے، ہم کسی صورت اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، پی ٹی آئی چیئرمین سےہماری بات ہوئی وہ بھی کسی سےٹکراؤنہیں چاہتے، پاکستان، جمہوریت اور فوج کو تنازعات سے باہر رکھا جائے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بات چیت کافیصلہ پہلےہماری کمیٹیوں نےکیاپھرچیئرمین سے منظوری لی، میں جوبات کررہا ہوں وہ پی ٹی آئی چیئرمین کے دیئے مینڈیٹ سے کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے پی ٹی آئی کا مشکل وقت ختم ہونیوالاہے، ہم کسی مائنس ون پر یقین نہیں رکھتے، پی ٹی آئی چیئرمین ہی تحریک انصاف ہیں،امیدہے چیئرمین پی ٹی آئی جلدعوام میں ہوں گے۔
سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے بتایا کہ محمدعلی درانی کے سوا اور بھی کچھ لوگ مفاہمت کی کوششیں کررہے ہیں،جوکوششیں کررہےہیں وہ پرامید ہیں کہ سمجھداری غالب آجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آپس میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پرویزخٹک نے اپنی زندگی کی سب سےبڑی سیاسی غلطی کی ہے۔
اسد قیصر نے پارٹی کے حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت تاریخ کےمشکل ترین دورسےگزررہی ہے، جس طرح ہمارےلیڈرکےخلاف من گھڑت جھوٹے کیسز بنائے گئے یہ افسوسناک ہے، پی ٹی آئی کےساتھ جوکچھ ہورہاہےیہ ناسمجھی اورمس انڈراسٹینڈنگ پرہورہاہے، یہ زیادتی صرف پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کےساتھ ہورہی ہے۔
انھوں نے واضح کہا کہ مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کریں گے،کوئی حمایت نہیں چاہیے، پاکستان کے شہری ہیں، انتخابات میں بھرپورحصہ لینا ہمارا حق ہے انتخابات کیلئےٹکٹوں کی تقسیم ،امیدواروں کےچناؤ کی حکمت عملی بنائی ہوئی ہے۔