اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

انجنیئرز میاں بیوی کو کچلنے والے 17 سالہ لڑکے کو جج نے ’حادثات‘ پر مضمون لکھنے کی سزا دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پونے کے نابالغ نوجوان نے نشے کی دھت میں اپنی لگژری گاڑی سے 2 انجنیئرز میاں بیوی کو کچل دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک نوجوان نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، کم عمر افراد کی عدالت نے لگژری کار چلانے والے نابالغ کو اس شرط پر ضمانت دے دی کہ وہ کار حادثے پر ایک مضمون لکھے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر جارہے تھے، 17 سالہ لڑکا اپنی لگژی پورش ماڈل کار کو تیزی سے چلاتے ہوئے دونوں کو روند ڈالا جس سے موقع پر ہی دونوں میاں بیوی کی موت ہوگئی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت انیش اودھیا اور اشونی کوسٹا کے نام سے ہوئی ہے کہ پیسے کے اعتبار سے دونوں سافٹ ویئر انجینیئر تھے اور دونوں کی عمر 24 سال تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعد ملزم کے والد اور اس شراب خانے کے مینیجر اور ملازمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا جہاں اس نے دوستوں کے ساتھ شراب پی تھی۔ شراب خانے کے عملے کے خلاف عمر معلوم کیے بغیر نوجوان کو شراب دینے جبکہ نابالغ کو کار چلانے کی اجازت دینے پر والد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے بعض شرائط کے ساتھ ضمانت منظور کر لی، عدالت نے ضمانت دیتے ہوئے ملزم کو 15 دن تک ٹریفک پولیس کے ساتھ کام کرنے کو کہا۔

ساتھ ہی عدالت نے بلڈر کے کم عمر بیٹے کی ضمانت کیلئے یہ شرط بھی رکھی کہ نوجوان کو سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات اور ان کے حل پر 300 الفاظ پر مشتمل ایک مضمون لکھنا ہوگا اور شراب چھوڑنے کے لیے نفسیاتی ماہرین سے رجوع کرنا ہوگا۔

تاہم بھارت میں سوشل میڈیا پر ان عدالتی شرائط کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے ملزم کو ضمانت دیے جانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ایکٹ کے تحت شراب پی کر گاڑی چلانے کو چھ ماہ کی جیل اور 10 ہزار بھارتی روپے جرمانے کی سزا ہوتی ہے، اس کے علاوہ اگر جرم سنگین نوعیت کا ہو تو 2 سال قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں