اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

ریلوے منصوبے ایم ایل ون کا ازسرِنو پی سی ون منظور

اشتہار

حیرت انگیز

سی پیک کے اہم ترین ریلوے منصوبے ایم ایل ون کا ازسرِنو پی سی ون منظور کر لیا گیا۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایم ایل ون منصوبے کی ابتدائی منظوری دیدی ہے۔

سی ڈبلیو پی اعلامیہ کے مطابق منصوبہ حتمی منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کے حوالے کر دیا گیا ہے، سی ڈی ڈبلیو پی نے 6.7 ارب ڈالر کے منصوبے کا پی سی ون منظور کیا۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب کی زیر صدارت ہونے والے سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں پی سی ون کی منظوری گئی ہے۔

- Advertisement -

اعلامیہ کے مطابق کم مالیت کے 7 چھوٹے منصوبےبھی منظور کر لیے اور ایکنک کو منظوری کے لیے  82.2 ارب روپے کے 3 منصوبے  بھیج دیے گئے۔

ایم ایل ون سے حویلیاں ڈرائی پورٹ کا منصوبہ بھی منسلک کردیا گیا ہے جب کہ میرپور اسلام گڑھ روڈ پر 9.2 ارب روپےکے پل کا منصوبہ اور مظفرآباد تا مانسہرہ ایکسپریس وے کا 58 ارب کامنصوبہ ایکنک کے حوالے کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں