اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

سعودی عرب نے بڑی پابندی عائد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے گاڑیاں بنانے والی 20 بین الاقوامی کمپنیوں سے گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے سپلائی پلان پیش کرنے میں ناکامی پر گاڑیاں بنانے والی 20 بین الاقوامی کمپنیوں سے گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی اسٹینڈرڈز، میٹرولوجی اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن اور سعودی پورٹس اتھارٹی (ماوانی) نے 20 کار ساز اداروں سے مملکت میں گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکام نے یہ فیصلہ مذکورہ کار ساز اداروں کی جانب سے مخصوص مدت کے اندر رواں سال 2024 کے لیے اپنا سپلائی پلان جمع نہ کرانے پر کیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق سعودی آٹو موبائل ایجنٹوں پر عارضی طور پر ان کار ساز اداروں سے اپنی نئی ہلکی گاڑیاں، جن کا وزن 3.5 ٹن سے زیادہ نہ ہو، درآمد کرنے پر پابندی ہو گی اور یہ پابندی اس وقت تک عائد رہے گی جب تک کہ ان کمپنیوں کے سپلائی پلان جمع نہ کرا دیے جائیں۔

ماوانی کا کہنا ہے کہ ان کار ساز اداروں کی فہرست توانائی کی کارکردگی کے لیے متحد الیکٹرانک پورٹل پر شائع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسٹینڈرڈز، میٹرولوجی اور کوالٹی آرگنائزیشن کے طے کردہ قواعد کے مطابق ہر کار ساز کمپنی کا سپلائی پلان رجسٹرڈ کرانا ضروری ہے۔

آرگنائزیشن نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ گاڑیاں بنانے والی 21 کمپنیاں مقررہ مدت کے اندر اپنا سپلائی پلان جمع کرانے میں ناکام رہی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں