اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں شہریوں کیلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عوام کو بہترین جدید سفری سہولیات سے متعلق حکومت کا بڑا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

حکومت نے شہریوں کو آرام دہ سفر کے لیے جدید نظام کے تحت چلنے والی میٹرو منصوبے کو جلد ہی کھولنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز صالح الجاسر نے نوید سنائی ہے کہ میٹرو سروس کا جلد ہی آغاز کر دیا جائے گا جس سے ریاض میں ٹریفک کا مسئلہ کسی حد تک کم ہو جائے گا۔

- Advertisement -

فیوچر آف ایوی ایشن کانفرنس ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ریاض میں ٹریفک مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت نے روڈ نیٹ ورک کی بہتری کے لیے 70 ارب ریال بجٹ میں مختص کیے ہیں۔

ریاض میٹرو منصوبے کی تعمیر کا آغاز 2014 میں ہوا تھا تاہم مقررہ وقت پر منصوبہ مکمل نہ ہو سکا جس کی بڑی وجہ کورونا وبا اور دیگر نامساعد حالات بتائے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں