اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

شروتی ہاسن نے بریک اپ کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن نے بوائے فرینڈ سنتانو ہزاریکا سے بریک اپ کی تصدیق کردی۔

اداکارہ شروتی ہاسن نے سوال و جواب کے سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سنگل ہوں لیکن اس قسم کے سوالات کا جواب دینا پسند نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ صرف اداکاری کرنے اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں۔

- Advertisement -

سوال و جواب کے سیشن کے دوران جب شروتی ٹریفک میں پھنس گئیں تو انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ باقی باتوں کا جواب گھر جاکر دیں گی۔

شروتی ہاسن

شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے درمیان بریک اپ کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا تھا۔

اس سے قبل اداکارہ نے انٹرویو میں کہا تھا کہ سنتانو اور میں بہترین دوست ہیں۔

واضح رہے کہ شروتی ہاسن،  معروف اداکار و ہدایت کار کمل ہاسن اور ماضی کی اداکارہ ساریکا کی صاحبزادی ہیں۔

کام کے محاذ پر شروتی ہاسن کو آخری بار پربھاس کی فلم ’سالار‘ میں دیکھا گیا تھا جبکہ ان کی آنے والی فلموں میں سالار پارٹ ٹو، شورینگا پورم، اور چنائی اسٹوری شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں