اشتہار

غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن وامان سےمتعلق اجلاس ہوا۔

آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کی امن و امان پربریفنگ دی ، وفاقی وزیرداخلہ نے غیرملکی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

- Advertisement -

اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا، محسن نقوی نے کہا کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر، مقامات کی سیکیورٹی پرخصوصی توجہ دی جائے۔

وزیرداخلہ نے منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث گینگزکیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گینگز کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، تعلیمی اداروں کےباہر منشیات فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کی جائے۔

وزیرداخلہ نے ایف آئی آر کے اندراج کو 100 فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی طور قبول نہیں، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کیخلاف کارروائی ہو گی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد پولیس کے پروموشن کیسز فوری نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی ملازم کا حق ہے جو اسے وقت پر ملنی چاہیے، پروموشن سے پولیس فورس کے مورال میں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس میں تمام خالی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں اور اسلام آبادپولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کےبرابرکی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں