جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

گردے کی بیماری کیوں بڑھنے لگیں؟ تہلکہ خیز رپورٹ منظر عام پر

اشتہار

حیرت انگیز

ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث گرمی بڑھنے کی وجہ سے گردوں کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد میں 7.4 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ تحقیق آسٹریلوی اور برازیلی سائنسدانوں کی ٹیم نے کی ہے جس کی سربراہی موناش یونیورسٹی کے ڈاکٹر یومنگ گئو کررہے تھے۔

ریسرچ جرنل ’’دی لینسٹ ریجنل ہیلتھ امریکا‘‘ کے تازہ شمارے میں ڈاکٹر گئو اور ان کے ساتھیوں نے برازیل کے 1816 اسپتالوں میں روزانہ بنیادوں پر داخل ہونے والوں کے پندرہ سالہ اعداد و شمار حاصل کیے۔

- Advertisement -

یہ انکشاف برازیل میں 2000 سے 2015 کے دوران گردوں کی بیماریوں کے باعث اسپتال میں داخل ہونے والے 27 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی معلومات جانچنے کے بعد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گردے کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مفید سبزیاں

ماہرین صحت دنگ رہ گئے کہ پندرہ سال کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے گردوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچ جانے والوں کی تعداد میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر گئو کا کہنا ہے کہ یومیہ اوسط درجہ حرارت میں صرف ایک ڈگری سینٹی گریڈ اضافے سے گردوں کے امراض میں بھی ایک فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ 2017 میں بھی ایسی ہی ایک دس سالہ تحقیق ’’دی لینسٹ‘‘ میں شائع ہوئی تھی، جس میں تخمینہ لگایا گیا تھا کہ اس عرصے میں گردوں کے امراض کی وجہ سے دنیا بھر میں 26 لاکھ اموات ہوئیں جبکہ امراضِ گردہ میں مبتلا افراد کی تعداد میں بھی 26.6 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔

نئی تحقیق اس کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بھی بتاتی ہے کہ اوسط درجہ حرارت میں اضافہ کس طرح اس صورتِ حال کو سنگین بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں