اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

شاپنگ کے لیے آئی عورت کا پرس چوری ہونے سے کس طرح بچا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کپڑے کی شاپ میں ایک چور شاپنگ کے لیے وہاں آنے والی خاتون کا پرس چوری کرنے کی کوشش کرتی رہی تاہم اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شمالی لندن کے علاقے اسٹامفورڈ ہل میں کپڑے کی ایک دکان میں پیش آیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوری کرنے والی عورت دوسری خاتون کا پرس چپکے سے چرانے کی دو بار کوشش کرتی ہے جبکہ متاثرہ خاتون مکمل طور پر غافل رہی۔

اس کے بعد چوری کرنے والی عورت نے اپنی حرکت کو چھپانے کے لیے کپڑوں کا استعمال کیا اور اپنے ہاتھ میں موجود کپڑے کے سہارے خاتون کے ہینڈ بیگ کو کھول کر اس کا قیمتی سامان چرانا چاہا۔

- Advertisement -

تاہم اس سے پہلے کہ وہ کامیاب ہوتی، متاثرہ خاتون وہاں سے چلی گئی اور دکان کے سامنے کی طرف اپنی متعلقہ چیزیں دیکھنے لگی۔

بعد ازاں قریبی ریک پر کپڑوں کو لٹکانے اور دکان سے نکلنے سے پہلے چور خاتون نے اپنا ہاتھ پھر سے واپس عورت کے بیگ میں ڈالنے کی کوشش کی۔

یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا چور عورت واقعتاً کوئی چیز عوت کے بیگ سے نکالنے میں کامیاب رہی یا نہیں لیکن وہاں موجود ایک خریدار نے چوری کی کوشش سے خاتون کو آگاہ کیا۔

2017 اور 2022 کے درمیان حالیہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے، میٹ پولیس نے موبائل فون چوری کے تقریباً 31,000 واقعات ریکارڈ کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں