پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

آرمی پولو چیمپیئن شپ راولپنڈی زون نے جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی پولو چیمپیئن شپ راولپنڈی زون نے جیت لی، نیزہ بازی کے مقابلے میں گوجرانوالہ کے کیپٹن نعیم فاتح رہے۔ گھوڑا ڈانس اور آرمی بینڈ کی دھنوں نے اختتامی تقریب میں رنگ بھر دیئے، آرمی پولو چیمپیئن شپ کا فائنل راولپنڈی اور پشاور زون کے مابین لاہور گریژن پولو گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف فائنل کے مہمان خصوصی تھے۔ فائنل میچ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو زیر کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کرتی رہیں، آخری چکر میں راولپنڈی زون کے میجر جنرل اسفند یار نے سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور ٹیم ہاف گول کی برتری سے جیت گئی۔

راولپنڈی زون نے دوسری بار چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ چیمپین شپ میں منگلا زون تیسری پوزیشن پر رہا۔ نیزہ بازی کے مقابلوں میں گوجرانوالہ زون کے کیپٹین نعیم فاتح رہے ہیں۔

- Advertisement -

اختتامی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر گھوڑ ڈانس اور ملٹری بینڈ کی خوبصورت دھنوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں