اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم نوازشریف اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں قومی ایکشن پلان کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اہم ملاقات میں ملاعمر کی ہلاکت کے بعد افغان مذاکرات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے کراچی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں آپریشن ضرب عضب سمیت قومی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر سمیت وزیرِخزانہ اسحاق ڈار اور وزیرِداخلہ چوہدری نثار بھی شریک تھے۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اینٹی نارکوٹیکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ منشیات تیار اور فروخت کرنیوالے دہشت گرد ہیں، نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں