ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

آصفہ بھٹو زرداری نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انسداد پولیو مہم کی سفیرآصفہ بھٹو زرداری نے انسداد پولیو مہم کا آغاز گذری کلفٹن سے کردیا،اس موقع پرانہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا آغاز کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے پانچ سال کی عمر سے کم بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے ملک سے پولیو جیسے مہلک مرض کے مکمل خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ملک کو پولیو سے پاک ملک بنانا ہے جیسا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں یہ ہدف حاصل ہوا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے نے انہیں پولیو کے قطر ے پلا کر پولیو کے خلاف پہلی مہم کا آغاز کیا تھا اور آج میں اپنی والدہ کے نقش قدم پر گامزن ہوں۔ انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے لئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن رکن قومی اسمبلی محترمہ عذرا فضل پہیچوہو شہناز وزیر علی بھی موجود تھیں۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں