ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

اداکارہ کاجل کی 4 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجل نے ایک بار پھر فلموں میں واپسی کا اعلان کردیا ہے اور وہ اپنے شوہر اجے دیوگن کی پروڈکشن میں اس نئی فلم میں کام کریں گی۔

آخری بار کرن جوہر کی فلم ’’مائی نیم از خان‘‘ میں 2010ء میں کام کیا تھا ، اب وہ اپنے شوہر اداکار اجے دیوگن کی نئی فلم میں کام کرنے والی ہے، اطلاعات کے مطابق اس کے شوہر کی فلم کی فلم بندی کا آغاز اکتوبر میں ہو جائے گا، اجے دیوگن نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم ایک لو اسٹوری ہو گی جو زیادہ تر عورت کے گرد گھومتی ہے تاہم اس سے زیادہ کہانی کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتا۔

اجے دیوگن نے یہ بھی بتایا کہ فلم کے ہیرو کی تلاش کی جا رہی ہے اور میں صرف فلم کو پروڈیوس کروں گا، باقی کام دیگر افراد ہی کریں گے، اس سلسلے میں فلم کے ڈائریکٹر رام مدھوانی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہاں ’ہم اس فلم کو اکتوبر میں شروع کر رہے ہیں، تو ساتھ ہی موجود اداکارہ کاجل نے فوراً کہا جی ہاں فلم میں کام کر رہی ہوں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں