کراچی: پاکستان اسٹیل کے لئے ماریطانیہ سے خام لوہا لے کردوبحری جہاز پورٹ قاسم پرپہنچ گئےہیں۔
اسٹیل مل کے ترجمان کے مطابق ستر ہزارمیٹرک ٹن خام لوہا درآمد کیا گیا ہے، رواں ماہ آسٹریلیا سے دو بحری جہازوں کے ذریعے ایک لاکھ دس ہزارمیٹرک ٹن میٹالرجیکل کول لایا گیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کے پاس ایک لاکھ ساٹھ ہزار میٹرک ٹن سے زائد میٹالرجیکل کول اورباون ہزار میٹرک ٹن سے زائد خام لوہا موجود ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل میں خام مال کی مسلسل درآمد کی بدولت رواں ماہ25 فیصد پیداوار حاصل کرچکی ہے، پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہیر احمد خان کے مطابق پاکستان اسٹیل حکومتی مالیاتی پیکیج کی بروقت حصول کے باعث مقررہ پیداواری اہداف کو حاصل کر لے گی۔