اسٹیٹ بینک نے بینکوں اورمالیاتی اداروں پرہاؤسنگ سیکٹرمیں قرضے جاری کرنےکی حد مقررکردی۔
اسٹیٹ بینک نے ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے پہلی بار قرضوں کی حد مقرر کردی ہے۔ بینکس اورترقیاتی مالیاتی ادارے ہاؤسنگ سیکٹر کو اپنے اثاثوں کا دس فیصد سے زائد قرضےنہیں دے سکیں گے۔
اس سے قبل کوئی حد مقرر نہیں تھی۔ اسٹیٹ بینک نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ایکسپوژر لمٹ کا سرکلر نمبر بی پی آر ڈی جاری کردیا ہے۔۔ اِدھرایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرزنے اسٹیٹ بینک کے اس اقدام کو ہاؤسنگ انڈسٹری کیلئے نقصان قرار دیا ہے۔
بینکنگ انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بڑھتے ہوئے غیرفعال قرضوں کو کنٹرول کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ہاؤسنگ سیکٹر میں ڈوبے ہوئے قرضوں کا حجم 45 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے