اشتہار

اللہ کے مہمانوں کیلئے وسیع ترانتظامات کرلئے، گورنر مکہ المکرمہ

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ المکرمہ: مِنٰی میں خیموں کا شہر بس گیا ہے، تین اکتوبر کو حجِ اکبر کے ساتھ لاکھوں مسلمان فریضہحج کی سعادت حج کی سعادت سے سرفراز ہونگے، حجاج کو سہولتیں فراہم کرنےکے لیے سعودی حکومت نے اس سال بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

گورنر مکہ مشعل بن عبداللہ نے کہا ہے کہ اللہ کے مہمانوں کیلئے حکومت سعودی عرب نے وسیع تر انتظامات کرلئے ہیں، دنیا بھر سےآنیوالےعازمین حج خیموں کے شہر وادی منیٰ میں آج روانہ ہو رہے ہیں، جسکے ساتھ ہی پانچ روزہ مناسک حج کا آغاز ہوجائیگا۔

انہوں نےکہا ہے کہ حج کے دوران سلامتی اور سہولتوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے، راوں سال حج  پرمٹ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ غیرقانونی طور پر مناسک حج کیلئے آنے والوں کا پتہ چلایا جاسکے۔

- Advertisement -

امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ حرم شریف میں عازمین کیلئے پرسکون ماحول بنانے اور صاف ستھرا نظم و نسق برقرار رکھنے کیلئے خواتین سمیت پندرہ ہزار ورکرز اپنی ذمہ داری ادا کرینگے۔

مکہ معظمہ کے میئر کے مطابق حجاج کو تیز تر سروس اور شاندار خدمات فراہم کرنے کو یقینی بنانےکے لیے تئیس ہزار سے زائد ورکرز تعینات ہیں، جن میں سےچودہ ہزارصفائی کا کام سرانجام دینگے۔

دوہزار آٹھ سوپچاس بستروں پر مشتمل پندرہ اسپتال قائم کئےگئے ہیں، مکہ معظمہ میں ایک سو انتیس ہیلتھ پرائمری کیئر سینٹرز بھی قائم ہیں، ستر ہزار سیکیورٹی ملازمین کو عازمین کی سلامتی اور حفاظت کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں