واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نےسانحہ کراچی پر مزمت کی ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نےسانحہ کراچی میں اسماعیلی برادری کیساتھ پیش آنے والے اندوہناک واقعہ پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔ امریکی عوام اس دکھ کی گھڑی میں اسماعیلی برادری کےساتھ ان کے غم میں برابر شریک ہیں۔
جان کیری نے کہا کہ امریکہ کے بہترین دوست پرنس آغا خان سے دلی تعذیت کرتے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر شریک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اسماعیلی جماعت پاکستان کے کئی اہم ترقیاتی امور میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔
جا ن کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات اچھے ہیں اور ہم ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور ہم دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار کو پہچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔