بینکوں کی فارن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مضبوط ہونے کے باعث اُوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت نیچے نہ آسکی۔ رواں ہفتےکے آغاز پرڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا۔ کرنسی ڈیلرزکےمطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر پانچ پیسےبڑھ کر107 روپے 30 پیسےہوگئی-
اُوپن کرنسی مارکیٹ جہاں ڈالرکی قدرکئی روزسےمسلسل کم ہورہی تھی وہاں پیرکوڈالر کی قیمت فروخت 107 روپے10 پیسے پرمستحکم رہی۔
کرنسی ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کےصدر حاجی ہارون کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرمضبوط ہونےکے باعث اُوپن کرنسی مارکیٹ کوڈالر کی سپلائی متاثر ہونےکا خدشہ ہے اوراگر آئندہ دنوں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرمہنگا ہوا تو اُوپن مارکیٹ میں ڈالر کو نیچے لانا ممکن نہیں رہے گا۔