پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کی کرسی خطرے میں پڑگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کی کرسی خطرے میں پڑگئی، بی سی سی آئی سری نواسن کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے پر غور کررہا ہے۔

سری نواسن کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آگئے ہیں، کافی عرصے تک بی سی سی آئی پر حکمرانی کرنے والے سری نواسن کی آئی سی سی کے سربراہ کی کرسی ڈگمانے لگی، بی سی سی آئی نے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کے خلاف آئی سی سی کے متنازع خط پر حکمت عملی بنانا شروع کردی۔

میڈیا میں منظر عام پر آنے والے خفیہ خط کا ذمہ دار بی سی سی آئی نے سری نواسن کو ٹھرایا ہے، خفیہ خط میں بی سی سی آئی کے سیکرٹری کے بکی سے روابط پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

سری نواسن کی نامزدگی کا جائزہ ستمبر میں لیا جانا ہے لیکن بی سی سی آئی موجودہ صورتحال میں اجلاس بلانے پر غور کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی سری نواسن کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرسکتا ہے، انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے سیکرٹری ہونے کے ساتھ لوک سبھا کے ممبر بھی ہیں اور ان کے کئی نامور سیاست دانوں سے قریبی روابط بھی ہیں۔

دوسری جانب  سری نواسن نے بھی اپنے پتے کھیلنا شروع کردیئے ہیں اور انوراگ ٹھاکر کو سائڈ لائن کرنے کیلئے حکمت عملی تیز کردی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں