انچیون: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جنوبی کوریا کے حریف کو شکست دیکر باون کلو گرام باکسنگ کیٹگری کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔انچیون میں جاری سترہویں ایشین گیمز میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔
کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ سینے پر سجانے والے باکسر محمد وسیم نے راؤنڈ میچ میں میزبان ملک کے حریف کو بیسٹ آف تھری راؤنڈ میں شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
محمد وسیم نے ایک کے مقابلے دو پوائنٹس سے کامیابی سمیٹ کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فائٹ کے دوران محمد وسیم کی آنکھ کے نیچے لگا زخم پھر سے تازہ ہوگیا جو انھیں کامن ویکتھ گیمز کے فائنل میں لگا تھا۔ کوارٹر فائنل سے قبل محمد وسیم کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائےگا۔