ایشین گیمز کی تریسٹھ سالہ تاریخ میں پاکستان سولہویں مرتبہ شرکت کررہا ہے۔ ایشین گیمزمیں پاکستان کا دوسوتہتررکنی دستہ شریک ہے۔ قومی ہاکی ٹیم اپنےاعزازکا دفاع کرے گی۔
پاکستان نے اب تک پندرہ گیمز میں مجموعی طورپرایک سو چورانوے میڈلز حاصل کررکھے ہیں۔ جس میں تینتالیس گولڈ، تریسٹھ سلوراوراٹھاسی برونز شامل ہیں۔
انیس سوباسٹھ کے جکارتہ ایشین گیمزمیں پاکستانی ایتھلیٹس نے سب سے زیادہ اٹھائیس تمغے سینوں پرسجائے جن میں آٹھ گولڈ، گیارہ سلوراورنوبرونزمیڈل شامل تھے۔
پاکستان نے ایشین گیمز کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولڈ میڈلز ایتھلیٹکس مقابلوں میں اپنے نام کیے،جن کی تعداد چودہ ہے۔ ہاکی میں آٹھ گولڈ جبکہ باکسنگ اورریسلنگ میں چھ، چھ سونے کے تمغے جیتے ہیں۔