کراچی: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے این آر او کو اپنی بڑی غلطی قرار دے دی، سابق صدر پاکستانی سرحد پر بھارتی گولہ باری پر موثر کارروائی نہ کرنے پر نالاں ہیں۔
سابق صدر پرویز مشرف نے اعتراف کیا ہے کہ این آر او ان کےدورکی سب سے بڑی غلطی تھی، ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں کے جواب میں حکومتی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، بھارتی گولہ باری کےجواب میں موثرکارروائی ہونی چاہئے۔
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ قیدی نہیں ہیں، گھوم پھرسکتے ہیں تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث آمدورفت محدود رکھتے ہیں۔