لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ این اے 246 میں پولنگ کے عملے کی گرفتاریوں سے ثابت ہو گیا کہ ٹھپہ مافیاانتخابی عمل میں شامل تھا۔
کراچی کے حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کراچی میں الیکشن کمیشن کی نااہلی ایک بار پھر ثابت ہوگئی۔
جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ایم کیو ایم سے سیاسی مقابلے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے بدعنوان عملےکا بھی سامناکیا،سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی فہرستوں کےساتھ ساتھ آئندہ الیکشن میں انتخابی عملے کو شفاف بنانا بھی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز اور کراچی کی انتظامیہ نےفعال کردار ادا کیاہے، ان کا مطالبہ تھا کہ این اے دو سو چھیالیس میں ووٹوں کی گنتی شفاف بنانے کیلئے فوری انتظامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ ٹھپہ مافیا انتخابی عملے میں شامل تھا ، سراج الحق کا کہنا تھا کہ کارکنوں نےایم کیوایم کےساتھ بدعنوان عملےکابھی سامناکیا۔