جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بالی وڈ فلم’ ویلکم ٹوکراچی‘ دوہزارپندرہ میں ریلیز ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بھارتی اداکارعرفان خان اورارشد وارثی کراچی شہر پر بننے والی مزاحیہ فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہورہے ہیں۔

دونوں فنکاراب سے چھ سال قبل فلم’’کریزی فور‘‘میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ویلکم ٹو کراچی‘‘ کی کہانی دوکرداروں کے گرد گھومتی ہے جو ساحل سمندر کے کنارے واقع شہر میں نئے وارد ہوئے ہیں جہاں سیاسی انتشار کی صورتحال ہے۔

فلم کے ہدایت کارروہت شیٹھی سے جب سوال کیا گیا کہ ’کراچی‘ کو فلم کے موضوع کے لئے کیوں چناگیا؟ تو انہوں نے جواب دیاکہ ’’دوسرےساحلی شہروں کے مقابلے میں کراچی ایک خطرناک شہر سمجھا جاتا ہے لیکن اچھے لوگ ہرجگہ پائے جاتے ہیں، اور یہی اس فلم کا مرکزی خیال ہے‘‘۔

مزاحیہ فلم کے مرکزی کرداروں کے لئے عرفان خان اور ارشد وارثی کے ناموں کا اعلان کیا جاچکا ہے لیکن ہیروئن کا کردار کونسی اداکارہ نبھائیں گی اس بات کو تاحال صیغۂ راز رکھا جارہا ہے۔

مزاح سے بھرپورفلم ’’ویلکم ٹو کراچی‘‘  دوہزار پندرہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں