اسلام آباد: حکومت نے بجلی صارفین کو دھچکہ دیدیا ، آئندہ دو ماہ میں ایک ارب بیس کروڑ روپے اضافی ادا کرنے ہونگے۔
حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائیل سیکٹر کو گیس کی فراہم کے باعث یہ اضافی رقم ادا کرنی ہوگی، تفصیلات کے مطابق حکومت نے روش پاور پلانٹ کی دی جانے والی پچاسی ایم ایم سی ایف ڈی گیس ٹیکسٹائل سیکٹر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جس کے باعث روش پاور پلانٹ ان دو ماہ میں بند رہے گا اور پلانٹ پیداواری صلاحیت کے استعمال کی مد میں یہ ساٹھ کروڑ روپے ماہانہ رقم ادا کئے جائیں گے اور یہ رقم صارفین کی بلوں میں شامل کی جائے گی حالانکہ صارفین بجلی استعمال نہیں کر رہے ہونگے ۔
- Advertisement -
واپڈا ذرائع کے مطابق گزشتہ سال بھی اس معاہدے پر عمل درآمد کیا گیا تھا۔