منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

لندن: نجی طیارہ گر کر تباہ، اسامہ بن لادن کی سوتیلی والدہ اوربہن سمیت 4 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ ہیمپشائر ائیر پورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی کائونٹی ہمپشائر میں نجی طیارہ گرنے سے اسامہ بن لادن کی سوتیلی والدہ اور بہن سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ اس وقت پیش آیا ، جب ہمپشائر سرحد کے قریب بلیک بش ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کی کوشش میں طیارہ کاروں کے ایک نیلام گھر پر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارہ اسامہ بن لادن فیملی کی ذاتی ملکیت تھا، طیارہ گرنے سے پائلٹ ، اسامہ بن لادن کی سوتیلی والدہ ، بہن سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے، طیارے حادثے میں متعدد کاریں بھی جل گئیں ، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں